پشاور ( مانیرانگ ڈیسک) احتساب عدالت نے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7سال قید اور اربوں روپے جرمانے سمیت ہل میٹل اور العزیزیہ کی جائیداد ضبطگی کا حکم دیا تھا۔ جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں انہیں بری کر دیا گیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کی درخواست پر انہیں کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیاگیا ہے ۔ اور انہیں بیر ک نمبر ایک الاٹ کی گئی ہے اور بی کلاس فراہم کی گئی ہے ۔ جبکہ سابق وزیراعظم کو قید نمبر 4470الاٹ کیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں کوٹ لکھپت جیل میں ایک مشقتی بھی فراہم کیا گیا ہے ۔ کھانوں کے شوقین سابق وزیراعظم کو گھر کے کھانے کی اجازت دی گئی ہے ۔ دیگر سہولیات میں انہیں پڑھنے کے لیے اخبار بھی فراہم کر دیا گیاہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ رات مریم نواز نے اپنے والد سے ملاقات کی تھی ، مریم نواز نے گھر سے کھانا ، روزمرہ کی چیزیں بھی انہیں پہنچائی تھیں ۔ نواز شریف کو جیل کی سزا کے بعد تمام لیگی رہنماء اپنے اپنے طور پر احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں، مخصوص نشستوں سے خیبر پختونخوا اسمبلی کی رکن منتخب ہونے والی لیگی رہنماء نے صوبیہ خان پلے کارڈز اُٹھا کر کر کے پی کے اسمبلی پہنچی اور انہوں نے نواز شریف کےحق میں نعرے بازی شروع کر دی ، صوبیہ خان کی نعرے بازی کے بعد کے پی کے اسمبلی میں شور شرابہ شروع ہوگیا تاہم اسپیکر کی مداخلت سے صوبیہ خان کو خاموش ہونا پڑا، صوبیہ خان نے ہاتھوں میں جو پلے کارڈ اُٹھا رکھا تھا اس پر درج تھا کہ ’’محترم میاں نواز شریف کے ساتھ انصاف کیا جائے، مسلم لیگ ن کو دبانا چھوڑا جائے ، ہم سب نواز ہیں ‘‘۔ تصاویر دیکھیں ۔۔۔