کوئٹہ کے بعد پشاور میں بھی پولیس دہشت گردوں کے نشانے پر ہے، تھانا دائود زئی کی حدود میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کی جگہ موجود مزید بارودی مواد ناکارہ بنانے سے پہلے ہی پھٹ گیا ، اس دوسرے دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں 5کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا ، دھماکے بعد پولیس نے گردنواح میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 2مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔