سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی)عوام نے سیاسی پنڈتوں کے خلاف فیصلہ دے دیا دوسری بار بھی ناکامی ان کا مقدر بنے گی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری رشید انجم نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ ملک حنیف گروپ کے سید توصیف حیدر عرف شانی شاہ کی کونسلر سیٹ پر کامیابی عوام کا فیصلہ تھادوبارہ الیکشن ہوئے تو بھی اسی گروپ کی کامیابی یقینی ہے ہم کاغذی پہلوانوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ عوام کے فیصلے کو قبول کرکے عوام کی بے لوث خدمت شعار بنائیں تاکہ آئندہ الیکشن میں خود کو عوام کا ہمدرد ثابت کر سکیں انہوں نے کہاکہ مخالفین یاد رکھیں مانگے کی حکمرانی سے فقیری بہتر ہوتی ہے،اور حالات کے ساتھ لڑنے سے شکت قبول کرنا اچھا کام ہے۔