counter easy hit

2014 میں کس کے اشارے پر سیاست کی گئی سب سامنے آ چکا :خورشید شاہ:

The politics of the indicators in 2014 has come Shah:

The politics of the indicators in 2014 has come Shah:

عمران خان اس وقت ذہنی دبائو کا شکار ہیں ، اس لئے اگر ہمیں کچھ برا بھلا کہہ دیا تو انہیں معاف کرتا ہوں :قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی

سکھر: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں انگلی اٹھنے کی بات کرنے والوں کو ڈوب مرنا چاہیئے اور ایسی باتیں کرنے والوں سیاست دانوں کی سیاست پر لعنت بھیج دینی چاہیئے ۔ 2014 میں کون سے ایمپائر تھے اور کس کے اشارے پر سیاست کی جا رہی تھی سب عوام کے سامنے آچکا ہے ، عمران خان اس وقت فرسٹریشن کا شکار ہیں اس لیے اگر اس وقت ہمیں کچھ برا بھلا کہتے ہیں تو میں انہیں معاف کر دیتا ہوں ، انہوں نے تو سپریم کورٹ میں بھی کہا تھا کہ وہ استعفے تک لاک ڈائون اور دھرنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے مگر انہیں بے رحمانہ طریقے سے پیچھے ہٹنا پڑا اگر وہ اس کا غصہ ہم پر نکال رہے ہی تو نکا لتے رہیں ۔ سکھرمیں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی جانب سے اسلام آباد لا ک ڈائون کرنے کے حوالے سے شاہ محمود قریشی ، اسد عمر ، عارف علوی ، شیریں مزاری اور یہاں تک کہ جہا نگیر ترین بھی لاعلم تھے کیونکہ وہ ایک دن قبل پی ٹی آئی رہنما اس بات پر متفق ہوکر گئے تھے کہ جو بل پانامہ لیکس کے حوالے سے پا رلیمنٹ میں پیش کیا جا رہا ہے اگر حکومت نے اسے منظور نہ کیا تو مشترکہ احتجاج کیا جا ئے گا ، مگر دوسرے دن ہی عمران خان نے رائے ونڈ دھرنےاور اسلام آباد لاک ڈائون کرنے کا اعلان کیا اور اس سے بڑی کیا بات ہو گی کہ اس کے پی کے کی اتحادی جماعت اسلامی بھی اس کے ساتھ نہیں ہے ۔ عمران خان کے حوالے سے میرے پاس ایسی ایسی با تیں آئی ہیں اگر کہہ دوں تو قوم شرما جائے ، وہ خود تو اندر بیٹھے رہے مگر ان کے کارکن باہر سڑکوں پر مار کھاتے رہے اور وہ اندر سے بیٹھ کر سیاست کرتے رہے ۔ ہم نے ماضی سے بہت کچھ سیکھا ہے اس نے تو اب تک اڑتالیس گھنٹے تک جیل میں نہیں گذارے ہیں ، ہم نے وقت کے آمروں کا مقابلہ کیا ہے ۔ میں نے سولہ سال کی عمر میں ایوب خان کے دور میں سیاست میں پہلا پتھر اٹھایا تھا مشرف کے دور میں وہ کہاں تھے ہم نے تو کبھی اقتدار میں آنے کی بات نہیں کی ۔ ضیاء الحق یا مشرف کے خلاف تحریکیں اقتدار کے لیے نہیں چلائیں عمران خان کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے نواز شریف دن بدن مضبوط ہو رہے ہیں اور ان کی مقبولیت میں اضا فہ ہو رہا ہے ۔ ہم نے اس کی کبھی حمایت نہیں کی ۔ 2014 میں بھی ہم نے پارلیمنٹ اور جمہوریت بچانے کے لیے اس کا ساتھ دیا جس پر آج بھی مجھے فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت معاملہ عدالت میں ہے اور عدالت اس پر کسی کا دبائو برداشت نہیں کرے گی اور وہ انصاف کا فیصلہ کرے گی ، تاہم لگتا ہے کہ یہ کیس لمبا چلے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ گوگو کے نعروں پر یقین نہیں رکھتا جب بھی اس طرح کے نعرے لگتے ہیں تو نعرے لگانے والا خود گو ہوجا تا ہے اور پارلیمنٹ اور جمہوریت ختم ہوجاتی اور آمر آجاتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک کا نقصان ہو رہا ہے اور دہشتگرد آگے آرہے ہیں ۔ ملک مقروض ہوتا جا رہا ہے ، لوڈشیڈنگ بڑھتی جا رہی ہے ، کسان کا استحصال ہو رہا ہے ، ملک میں اس وقت بجلی کی قیمتیں 35 فیصد تو گیس کی قیمتیں بیس فیصد بڑھی ہوئی ہیں ۔ جو بچہ تین سال قبل پچاسی ہزار روپے کا مقروض تھا وہ اب ایک لاکھ بیس ہزار روپے کا مقروض ہوچکا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اقتدار ہر کسی کو نہیں ملتا یہ اللہ کا تحفہ ہے ہم پندرہ نومبرکے بعد پنجاب میں جا رہے ہیں اور وہاں پر عوامی مسائل پر لوگوں سے بات کریں گے ۔

– See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/359437#sthash.vqiwhlff.dpuf

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website