پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہاہے کہ 29جنوری کو کراچی میں عوامی عدالت لگے گی، جن لوگوں نے لاشوں کی سیاست کرکے مفادات حاصل کئے ان کو شکست ہوگی۔
حب میں پارٹی دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اختلافات ہمیشہ سے تھے اور ہمیشہ رہیں گے، مذہب، زبان اور لسانیت کی بنیاد پر اختلافات ہوتے ہیںمگر نظریاتی اختلافات کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے۔سرجانی ٹاون میں عوامی رابطہ مہم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاروق ستار ایم کیو ایم کا نام استعمال کررہے ہیں تاکہ مہاجر کو بھیڑ بکریوں کی طرح اسی نام سے جڑا رے رہے گا۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ حیدرآباد میں سیمی فائنل جیت لیا اور اب کراچی میں فائنل ہوگا،کسی جماعت کو دس ماہ میں اتنی پزیرائی حاصل نہیں ہوئی ہے، انتخابات میں لوگ کراچی کی ترقی کا پلان لے کر بیٹھے تھے اور کراچی کے اختیارات کو خود اپنے ہاتھ واپس کیے گئے تھے۔ان کا کہناتھا کہ حیدرآباد میں سیمی فائنل جیت لیا، اب کراچی میں فائنل ہوگا، 29 تاریخ کو عوام بڑی تعداد میں تبت سینٹر پہنچیں، 2018ء تک کراچی کی عوام کو لاوارث اور اپنے بزرگوں کو چھٹی منزل سے خودکشی کرنے کے لیے نہیں چھوڑ سکتے۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھاکہ ہمیں اپنے اسکولوں میں تعلیم چاہیے،کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے اور کراچی کے لوگوں میں بہت طاقت ہے، کراچی سے کشمیر تک تمام مسائل حل کر سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ جو لوگ اختیارات نہ ہونے کا رونا رو رہے ہیں، انہوں نے خود اختیارات واپس کیے ہیں۔