counter easy hit

کراچی کی آبادی ایک کروڑ 60 لاکھ ہو گئی, مردوں کی تعداد خواتین سے زیادہ

کراچی: کراچی میں مرد 84لاکھ، عورتیں 76لاکھ اور خواجہ سرا 1497ہیں، آبادی میں 62.95فیصد اضافہ ہوا

The population of Karachi increased to one million sixty lakh, number of men more than women

The population of Karachi increased to one million sixty lakh, number of men more than women

چھٹی مردم شماری کے عبوری نتائج کے مطابق کراچی کی آبادی 1998 میں 98 لاکھ 56 ہزار 318 سے بڑھ کر ایک کروڑ 60 لاکھ 51 ہزار 521 ہو گئی ہے ، جن میں مرد 84 لاکھ 39 ہزار 659، عورتیں 76 لاکھ 10 ہزار 365 اور خواجہ سرا 1497 ہیں۔ کراچی میں 61 لاکھ 95 ہزار 203 افراد کا اضافہ ہوا ہے۔ مجموعی طور پر کراچی کی آبادی میں 62.95 فیصد اضافہ ہوا ہے اور سالانہ شرح اضافہ 2.60 فیصد رہا ہے۔ مردوں کی تعداد خواتین سے زیادہ ہے، 100 عورتوں کے مقابلے میں 110.90 مرد ہیں۔

یعنی کل آبادی میں 52.58 مرد اور 47.42 فیصد خواتین ہیں۔ کراچی ضلع وسطی کی آبادی 29 لاکھ 71 ہزار626 ہے جن میں 15لاکھ 43 ہزار 950 مرد، 14 لاکھ 27 ہزار 349خواتین اور 327خواجہ سرا ہیں۔ ضلع شرقی کی آبادی 29 لاکھ 7 ہزار 467 ، جن میں 15 لاکھ 28ہزار19مرد ، 13لاکھ 79ہزار225خواتین اور 223 خواجہ سرا ہیں۔ ضلع جنوبی کی آبادی 17 لاکھ 91 ہزار 751 ہے جن میں 9لاکھ 43ہزار543 مرد، 8 لاکھ 48ہزار10خواتین اور195خواجہ سرا ہیں۔ ضلع غربی کی آبادی 39لاکھ 14ہزار 757ہے، جن میں 20 لاکھ 65 ہزار 847مرد، 18لاکھ 48ہزار553خواتین اور 357 خواجہ سرا ہیں۔ ضلع کورنگی کی آبادی 24 لاکھ 57 ہزار 19 ہے، جن میں12لاکھ84ہزار15مرد، 11لاکھ 72 ہزار 737خواتین اور 267خواجہ سرا ہیں اور ضلع ملیر کی آبادی 20لاکھ 8ہزار 901ہے جن میں 10لاکھ 74ہزار 282 مرد ،9لاکھ34ہزار 491خواتین اور128خواجہ سرا ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website