لاہور ( یس اردو نیوز ) پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارت میں پاکستانی فنکاروں کی فلموں کی نمائش پر غیر یقینی صورتحال طاری ہوگئی ۔ پاکستانی اداکار فواد خان اور عمران عباس نے کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل میں انوشکا شرما ، رنبیر کپور اور ایشوریہ رائے کے ساتھ کام کیا ہے ۔ فلم کی نمائش کے لئے 28 اکتوبرکی تاریخ دی گئی ہے ۔ اداکارہ ماہرہ خان نے فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے مقابل مرکزی کردارنبھایا ہے جس میں فرحان اختر اور نواز الدین صدیقی بھی شامل ہیں ۔ پاکستان میں سینما مالکان نے بالی ووڈ فلموں کی نمائش پر پابندی لگا دی ہے ۔ دوسری طرف انتہا پسند ہندو تنظیمیں بھارت میں پاکستانی فنکاروں کی فلموں کی نمائش روکنے کے لئے احتجاج کر رہی ہیں اور فلمسازوں کودھمکیاں بھی دی گئی ہیں ۔ ان حالات میں بھارتی فلموں میں کام کرنے والے فنکار شدید پریشانی کا شکار ہوچکے ہیں