سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق متنازع بیان پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ایک دوروز میں طلب کیا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے سابق وزیراعظم کے اس انٹرویو کو اچھالا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ عسکری تنظیمیں نان اسٹیٹ ایکٹرز ہیں اور ممبئی حملوں کے لیے پاکستان سے غیر ریاستی عناصر گئے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کیا یہ اجازت دینی چاہیے کہ نان اسٹیٹ ایکٹرز ممبئی جا کر 150 افراد کو ہلاک کردیں، بتایا جائے ہم ممبئی حملہ کیس کا ٹرائل مکمل کیوں نہیں کرسکے۔