لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان مصباح الحق کو بطور ہیڈ کوچ منتخب کرلیا ہے جبکہ انہیں بیک وقت چیف سلیکٹر کا عہدہ ملنے کا بھی امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کی جانب سے باقاعدہ اعلان 19 اگست تک متوقع ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نیوزی لینڈ کرکٹ کی طرز پر ایسی سلیکشن کمیٹی لانے کیلئے سنجیدگی سے غور کررہا ہے جس میں پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ ہی چیف سلیکٹر ہوگا جبکہ چھ فرسٹ کلاس ٹیموں کے ہیڈ کوچ سلیکشن کمیٹی کے اراکان ہوں گے،نیوزی لینڈ میں یہ ماڈل بے حد کامیاب ہے۔ ہیڈکوچ کو چیف سلیکٹر بناکر اسے سلیکشن کے مکمل اختیارات ضرور مل جائیں گے۔ وہ سیاہ سفید کا مالک ہوگا لیکن ہیڈکوچ ہی ہر بری کارکردگی کیلئے جواب دے بھی ہوگا،ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کا انحصار ہیڈ کوچ پر بھی ہے کہ وہ دوہری ذمے داری قبول بھی کرتا ہے یا نہیں۔ پی سی بی کی جانب سے قومی ٹیم کے کنڈیشنگ کیمپ کے لیے مصباح الحق کو نگراں مقرر کیا گیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مصباح الحق اس وقت کرکٹ کمیٹی کے رکن بھی ہیں اور ان کی سفارشات کی روشنی میں ہی مکی آرتھر کو عہدے سے سبکدوش ہونا پڑا۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 34
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276