اسلام آباد (ویب ڈیسک) نوازشریف کیلئے جیل یا محل ، احتساب عدالت کی طرف سے فیصلہ سنائے جانے میں کچھ گھنٹے باقی ہیں، ایسے میں کچھ لوگ سڑکوں پر بھی نکل سکتے ہیں جن کی نشاندہی سینئر صحافی حسن نے کردی ہے ۔ جیونیوز کے پروگرام ”میرے مطابق“ میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثارنے کہا کہ پیپلز پارٹی احتجاج کے قابل نہیں رہ گئی ، ن لیگ تھوڑ ا بہت احتجاج کے قابل ہے کیونکہ ان کے چمچوں اور طفیلیوں کی تعداد کافی زیادہ ہے ، مسلم لیگ ن میں دوقسم کے لوگ احتجاج کیلئے نکل سکتے ہیں، یہ بہت سے لوگ ہیں جنہوں نے مسلم لیگ ن سے فائدے اٹھائے ہیں ۔ دوسرا لوگوں کے ذہن میں یہ ہے کہ اگر یہ پہلے بھی جیلیں کاٹنے اور جلاوطن ہونے کے بعد دوبارہ واپس آسکتے ہیں تو ان کو دیکھ لو! انہوں نے کہا کہ اس وقت دوقسم کیلئے لوگ ہیں جو باہر نکل سکتے ہیں ایک تو لالچی اور دوسرے خوف کے شکار ، یہ بے جان لوگ ہیں جو کرکچھ نہیں سکتے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے اور توکچھ کیا کرایا نہیں لیکن بسنت پر پابندی ختم کرکے ایک نیا ”کٹا“ کھول دیاہے ، بیٹھے بیٹھے ایک مسئلہ سر لے لیاہے بلکہ چھپکلی منہ میں لے لی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک حکومت جو کچھ ڈلیور کرنے میں ناکام ہے اور بیٹھے بٹھائے ایک مردہ ایشو لے آئے ہیں، اگر بسنت میں ایک جان بھی چلی گئی تو لوگ تھوتھو کریں گے اوریہ ہوگا ۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ اگر مڈ ٹرم انتخابات ہوبھی گئے تو پیپلزپارٹی کو کچھ نہیں ملے گا ۔