counter easy hit

ممکنہ سیلاب کے پیش نظر محکمانہ انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے میٹنگ کا انعقاد

The potential flooding

The potential flooding

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ممکنہ سیلاب کے پیش نظر محکمانہ انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے میٹنگ کا انعقاد۔ڈی سی او نے صدارت کی ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ٹی ایم ایز سمیت تمام محکمے اپنی اپنی مشینری کی مرمت کروالیں۔سیلاب کے ایام میں بروقت حاضر نہ ہونے والے محکموں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثماں علی خاں نے ڈی سی او آفس کمیٹی روم میں سیلاب کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا۔ڈی سی او ڈاکٹر عثمان علی خان نے محکمہ صحت کے عملے کوہدایات جاری کیں کہ ایمر جنسی دوائیاں جلد از جلد خریدنے ،لائیوسٹاک کے عملے کو جانوروں کے لیے ونڈے کا اہتمام اور ویکسین خریدلیں۔ڈی سی او نے ای ڈی او ایجوکیشن کو ہدایات جاری کیں کہ وہ متعلقہ سکولوں مٰں چوکیداروں اور ایک ایک ٹیچر کی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبٹا جاسکے۔ریسکیو1122کے ضلعی سربراہ اکرم پنوار نے ڈی سی او کو اپنے محکمے کی جانب سے کیے گئے انتظامات سے آگاہ کیا۔ڈی سی او نے تمام محکموں کو اپنے فوکل پرسن نامزد کرنے اور کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ممکنہ سیلاب کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ میں اے ڈی سی ڈاکٹر شاہ زیب حسنین، اسسٹنٹ کمشنر میاں رفیق احسن، آل ای ڈی اوز، ایکسسین انہار،ایس ڈی او انہار واپڈا، ٹی ایم اوز کے علاوہ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفسیر شہزاد احمد ورک بھی موجود تھے۔