روزمرہ زندگی میں ہمیں اپنی الیکٹرونک مصنوعات کو چلانے کیلئے پاور بٹن کا استعمال کرنا پڑتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پاور بٹن پر موجود اس نشان میں ایک راز چھپا ہوا ہے۔
لاہور: (یس اُردو) ہمارے پاس موجود الیکٹرونک مصنوعات جن میں کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور اس جیسی دیگر اشیا ہیں، پر ایک بٹن ہوتا ہے جس کو دبا کر ہم ان چیزوں کو فوری آن یا آف کر لیتے ہیں۔ لیکن ہم سے بہت سے افراد شاید یہ نہ جانتے ہوں کہ اس بٹن پر موجود نشان کا ایک مطلب ہے۔ یہ نشان ایک دائرے اور لائن پر مشتمل ہوتا ہے۔ چلیں اس راز سے پردہ اٹھاتے ہیں کہ آخر اس نشان کا مطلب کیا ہے۔آپ نے اپنے گھر میں موجود جوسر مشینوں یا پنکھا چلانے والے بٹنوں کو تو دیکھا ہی ہوگا۔ ان بٹنوں پر گنتی کا لفظ 1 اور 0 لکھا ہوتا ہے۔ اس میں سے 1 پاور آن جبکہ 0 پاور آف کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ تاہم آج کل کی الیکٹرانک اشیا میں گنتی کے ان دونوں کو ملا کر ایک نشان بنا دیا گیا ہے جو آن اور آف دونوں کیلئے استعمال ہوتا ہے۔