لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے بعد پیپلز پارٹی نے بھی کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جانے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
The PPP also challenged the candidacy of nomination papers of Kalsoom Nawaz
پیپلزپارٹی کے رہنما اور این اے 120 سے امیدوار فیصل میر نے کلثوم کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔ فیصل میر نے اپنی اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ ریٹرنگ آفیسر نے کلثوم نواز کے اقامہ کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں دیا، انہوں نے کلثوم نواز کے نواز شریف کے زیر کفالت ہونے کے بارے میں اعتراض کو نظر انداز کر دیا اور حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی منظور کئے، اس لئے عدالت عالیہ سے درخواست ہے کہ کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔ واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار نے بھی گزشتہ روز ہائی کورٹ میں کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جانے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔