نیویارک کیا کھانوں اور سافٹ ڈرنک کے کین کا کوئی اور مصرف بھی ہو سکتا ہے۔ اس سوال کا جواب دینے کیلئے نیویارک کے آرٹسٹوں نے 80 ہزار ڈبوں سے فن پارے تخلیق کئے۔
غیرملکی اخبارکی ایک رپورٹ کے مطابق نیویارک کا بروک فیلڈ پیلس آرٹ گیلری بن گیا جہاں دلکش فن پاروں کی نمائش شروع ہوئی ہے ۔ کین سٹرکشن نامی نمائش گزشتہ پچیس برس سے منعقد کی جا رہی ہے ۔
اس برس 27 ٹیمیں اس میں حصہ لے رہی ہیں ۔ آرٹسٹوں نے کھانوں اور سافٹ ڈرنکس کے 80 ہزار کینز سے آرٹ کے خوبصورت نمونے تخلیق کئے ،نمائش سے حاصل ہونیوالی رقم نیویارک کے 45 ہزار غریب خاندانوں پر خرچ کی جائیگی۔