لاہور(ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہاہے کہ جوشریف آدمی آرام سے گھر چلا جاتا ہے ۔ اس کو نکال دیتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے آلوچھولے کا بیان دیاہے تو ساری حکومت ان کے قدموں میں پڑی ہے ۔ عثمان بزدار کو نکالنے کا اشارہ دیا تھا تو اس نے کہا کہ میں اکیلا نہیں بلکہ کئی لوگوں کوساتھ لیکر جاﺅں گا ۔ نجی ٹی وی کے نیوز پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی سے ایران اور جرمنی بھی حیران ہیں ۔ ڈان لیکس ذرائع سے چلنے والی خبر تھی اور جے آئی ٹی کے ذرائع اس کو کنفرم نہیں کرسکے تھے ۔ ذرائع سے چلنے والی خبر سے ایک منتخب وزیر اعظم کو سکیورٹی رسک قرار دیدیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہر جگہ ثابت کرتے ہیں کہ ملک کے لئے پشیمانی کاباعث ہیں ۔ایران میں جاکر عمران خان نے ثابت کردیاہے کہ وہ پاکستان کو نہیں چلا سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اصل لیڈر ہی چلا سکتے ہیں۔ کٹھ پتلیاں پاکستان کو نہیں چلاسکتیں ۔ وہ ایسے بیان دیتے رہتے ہیں اور مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسد عمر میرٹ پر نہیں تھا لیکن وزیر اعلیٰ عثمان بزدار میرٹ پر ہیں۔ کیا کہنے اس پالیسی کے ؟ جو شریف آدمی آرام سے گھر چلا جاتا ہے ۔ اس کو نکال دیتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے آلوچھولے کا بیان دیاہے تو ساری حکومت ان کے قدموں میں پڑی ہے ۔ عثمان بزدار کو نکالنے کا اشارہ دیا تھا تو اس نے کہا کہ میں اکیلا نہیں بلکہ کئی لوگوں کوساتھ لیکر جاﺅں گا ۔