تحریک انصاف نے 28 اپریل کو اسلام آباد میں جلسے کی تیاریاں شروع کر دیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق جلسہ گاہ کا مرکزی کنٹینر بھی بننا شروع ہوگیا ہے۔
اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے این او سی ملتے ہی تحریک انصاف نے پریڈ گراونڈ میں کٹینرز پہنچا دیے، جلسے کی باضابطہ تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ مرکزی کنٹینر بننا شروع ہوگیا ہے۔لائٹنگ، جنریٹرز اور دیگر سامان بھی جلسہ گاہ پہنچا دیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما شعیب صدیقی اور جلسہ آرگنائزنگ ٹیم نے رات گئے پریڈ گراونڈ کا دورہ کیا اور جلسہ کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔