counter easy hit

یو اے ای سفیر کا اسلامی یونیورسٹی کو ہینڈ سینیٹائزرز کا عطیہ، جامعہ کے عملہ کی تعریف

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم الزعابی نے نجی یونیورسٹی کا دورہ کیا اور متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کی جانب سے ”صاف ہاتھ سب کیلئے“ کے عنوان سے جاری مہم کے سلسلے میں جامعہ کے نیو کیمپس میں ہینڈ سینیٹائزرز انتطامیہ کے حوالے کئے۔قبل ازیں سفیر امارات اور صدر جامعہ ڈاکٹر ھزال بن حمود العتیبی کے مابین جامعہ کے نیو کیمپس میں ملاقات ہوئی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کے امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوے حمد عبید ابراہیم الزعابی نے کہاکہ جامعہ کی مسلم معاشروں کے لیے خدمات مثالی ہیں، جامعہ امت کے بہترین اداروں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے پاک امارات تعلقات کا ذکر کرتے ہوے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت نے ہمیشہ پاکستان میں صحت اور تعلیم کے شعبوں کو اہمیت دی ہے، دس لاکھ سے زائد پاکستانی متحدہ عرب امارات میں پرامن اور خوشحال زندگی گزار رہے ہیں اور امارات کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر ھزال نے سفیر کو جامعہ کے مشن، وڑن، خدمات اور کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ دی،

The President of #IIUI Dr. Hathal bin Hamoud Al-Otaibi, received in his office today H.E. Hamad Obaid Ibrahim Al Zaabi, the Ambassador of the United Arab Emirates

انہوں نے کہا کہ جامعہ مسلم دنیا کی جامعات کے ساتھ دو طرفہ تعلیمی تعلقات کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اس ضمن میں اسلامی یونیورسٹی کی طرف سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website