لاہور: حمزہ شہباز شریف کے بعد اپوزیشن لیڈر اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے بھی لندن جانے کی تیاری کر لی۔شہباز شریف لندن میں زیر علاج اپنی پوتی کی تیماداری کی غرض سے لندن جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف بیرون ملک روانہ ہو رہے ہیں۔شہبازشریف کل لاہورسے لندن کے لیے روانہ ہونگے۔شہبازشریف اپنی پوتی ،حمزہ شہباز کی بیٹی کی خیریت دریافت کرنےلندن روانہ ہوں گے۔حمزہ شہباز کی بیٹی کادل کی تکلیف کےباعث پچھلےہفتےآپریشن کیاگیا تھا تاہم اس آپریشن کے باوجود بچی کی حالت تشویشناک ہے اور لندن کے اسپتال میں آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔واضح ہو کہ حمزہ شہباز شریف بھی عدالت کی خصوصی اجازت ملنے پر لندن چلے گئے تھے۔دوسری جانب شہباز شریف بھی ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد لندن روانہ ہو رہے ہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے حمزہ شہباز کی اہلیہ نے لندن کے ہسپتال میں بیٹی کو جنم دیا تھا۔
ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ نومولود بچی عارضہ قلب میں مبتلاہے۔ ڈاکٹرز نے والدین کوبچی کاآپریشن کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے نومولود کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کردیا۔ڈاکٹرز کے مطابق انہوں نے پیدائش سے پہلے ہی نومولود میں عارضہ قلب کی تشخیص کر لی تھی اور خاندان کو بھی مطلع کردیا تھا۔حمزہ شہباز کو یہ خبر پہلے ہی مل چکی تھی تاہم وہ ای سی ایل میں شامل ہونے کے باعث لندن روانہ نہیں ہو سکے تھے۔حمزہ شہباز اور دیگر خاندان والے دعا گو ہیں کہ ڈاکٹروں کی کاوشیں رنگ لائیں اور بچی بخیر و عافیت اپنے گھر روانہ ہو ۔