لندن …..عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت11سال کی کم ترین سطح پرآگئی ہے،قیمت پہلی بار 35ڈالر فی بیرل سے نیچے پہنچ گئی ہے،برینٹ کروڈ تیل کی قیمت 3اعشاریہ 7فیصد کمی کے بعد 34اعشاریہ 83ڈالر فی بیرل کا ہوگیا ہے۔سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہورہی ہے ، برینٹ کروڈ تیل کی قیمت پچھلے 11 برسوں میں پہلی بار 35 ڈالرفی بیرل سے نیچے آگئی ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برینٹ کروڈ تیل کی قیمت 3 اعشاریہ7 فیصد کمی کے بعد 34 اعشاریہ83 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی ہے ۔جولائی 2004 کے بعد سے یہ کم ترین قیمت ہے، جولائی 2004 میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 35اعشاریہ 07 ڈالر فی بیرل تھی۔امریکی خام تیل کی قیمت 2 اعشاریہ 5 فیصد کمی کے بعد35 اعشاریہ07 ڈالر فی بیرل کی سطح تک آگئی ،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رحجان سعودی عرب کی جانب سے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کے بعد سے جاری ہے ۔