مسلم لیگ ق کے تحت 4 جماعتی اتحاد نے مشترکا اعلامیہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پاناما فیصلے کی روح کے مطابق وزیراعظم ایک ملزم کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں، انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے وزیراعظم فوری طور پر مستعفی ہوں ۔
چودھری شجاعت حسین کی سربراہی میں مسلم لیگ ق، سنی اتحاد کونسل، مجلس وحدت مسلمین اور عوامی تحریک کا اجلاس ہوا۔
اجلاس کے بعد جاری مشترکا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کو دی جانے والی جے آئی ٹی کی 15 روزہ رپورٹ کو پبلک کیا جائے، اجلاس میں پاناما ایشو پرگرینڈ الائنس بنانے کی منظوری بھی دی گئی۔