counter easy hit

’’ وزیر اعظم سے ایسی توقع نہیں تھی کہ ۔۔

لاہور(نیوز ڈیسک) مریم نواز نے عمران خان کی جانب سے بلاول بھٹو کو ’صاحبہ‘ کہنے کے عمل کو نفرت انگیز قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے عاصمہ شیرازی کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کابیان نفرت انگیز ہے۔یاد رہے کہ زیراعظم عمران خان نے آج وانا میں جلسے سے خطاب کیا۔جلسے سے خطاب کے دوران بھی وہ اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے رہے۔دوران خطاب انہوں نے بلاوک بھٹو کو صاحبہ کہہ دیا اور کہا کہ میں بلاول بھٹو صاحبہ کی طرح پرچی پر نہیں آیا۔ اس بیان کے بعد عاصمہ شیرازی نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ بلاول بھٹو کے بارے میں ایسے الفاظ استعمال کرنا بہت غلط عمل ہے اور کسی کی جانب سے بھی ایسے بیان کی توقعہ نہین کی جا سکتی خاص طور پہ وزیراعظم ہاؤس سے ایسا بیان آنا قابلِ مذمت ہے۔اس ٹویٹ کے جواب میں مریم نواز شریف نے لکھا کہ ایسی بات کہنا بالکل نفرت انگیز ہے۔ عمران خان کے اس بیان پر اپوزیشن نے شدید تنقید کرتے ہوئے اس بیان کو نفرت انگیز قرار دے دیا ہے .

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website