سیکرٹری پانی وبجلی محمد یونس ڈاگھا کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق لوڈشیڈنگ میں 50فیصد کمی پر عملدرآمد آزمائشی بنیادوں پر شروع کر دیا گیا ہے ۔
وزارت پانی وبجلی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سیکرٹری پانی وبجلی نے کہا کہ ملک میں بجلی پیداوار طلب کے مطابق ہے سسٹم کے مستحکم ہونے پر لوڈ شیڈنگ میں 50فیصد کمی مستقل بنیادوں پر استوار کی جائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ وہ علاقے جہاں بجلی بلوں کی ادائیگی کے مسائل ہیں وہ 50فیصد لوڈ شیڈنگ کمی کی پالیسی کے دائرہ کار میں شامل نہیں ہیں ۔