وزیر اعظم نواز شریف نے سابق ایرانی صدرعلی اکبرہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی بااثر شخصیت تھے، انہوں نے خطے میں قیام امن اور مسلم ممالک میں برادرانہ تعلقات کے لیے اہم کردا ر ادا کیا۔

The Prime Minister expressed regret over Hashemi Rafsanjani death
وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایران کے سابق صدر مرحوم علی اکبر ہاشمی رفسنجانی نے عالمی سطح پر امن کے لیے مفاہمتی کردار ادا کیا ۔واضح رہے کہ ایران کے سابق صدرعلی اکبر ہاشمی رفسنجانی گزشتہ روز تہران میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔








