اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے انہیں کورکمیٹی کا رکن منتخب کیا ہے۔ یاد رہے کہ فواد چوہدری گزشتہ کچھ عرصے سے پارٹی سے ناراض تھے اور جب سے ان سے وزارتِ
اطلاعات کا قلمدان واپس لیا گیا تھا وہ کچھ زیادہ ناراض تھے اور گزشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف کے غیر منتخب ارکان کابینہ کے بارے میں تنقید کرتے رہے تھے لیکن اب انہیں پارٹی میں بڑا عہدہ دیا گیا ہے۔فواد چوہدری آج باقی رہنماؤں کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس میں موجود تھے جہاں یہ فیصلہ کیا گیا۔اس سے پہلے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر کے تمام پارٹی عہدے تحلیل کر دیئے تھے۔پاکستان تحریک انصافکے سیکریٹری جنرل ارشد داد خان کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق صرف چند پارٹی عہدے بحال رکھے گئے تھے اور باقی تمام پارٹی عہدے ختم کر دیے گئے تھے۔پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل ارشد داد خان کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور چیف آرگنائزرکا عہدہ برقرار رکھا گیا ہے۔ جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ ئتحریکِ انصاف کے سیکریٹری جنرل، سیکریٹری فنانس اور سیکریٹری اطلاعات کا عہدہ بھی برقرار رہے گا البتہ باقی تمام عہدے ختم کر دیے گئے ہیں۔ اب پاکستان تحریک انصاف کی ےتنظیمِ نو کی جارہی ہے اور اسی سلسلے میں وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے انہیں کورکمیٹی کا رکن منتخب کیا ہے