counter easy hit

وزیراعظم نے حج اخراجات میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی

 اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے حج اخراجات میں اضافے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے حاجیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

The Prime Minister rejected proposed increase in Hajj expenses

The Prime Minister rejected proposed increase in Hajj expenses

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں حج پالیسی، نئی ہاؤسنگ اسکیمز اور گیس کنیکشنز سمیت اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے شرکا کو نئی ہاؤسنگ اسکیموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کم آمدن متوسط طبقے کے لئے ہاؤسنگ ماڈل پیش کئے، اس کے علاوہ احسن اقبال نے کابینہ کو اراضی کے حصول اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم نواز شریف کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ملک بھر میں گھروں کی ضرورت پوری کرنے کے لئے کوشاں ہیں، حکومت گھروں کی تعمیر کے حوالے سے غریبوں کی مدد کرنا چاہتی ہے، ترقیاتی اسکیموں کے باعث شہروں کی منتقلی تیز ہو گی۔ بعد ازاں وفاقی کابینہ نے ہاؤسنگ اسکیموں سے متعلق ایک کمیٹی تشکیل دی جس کے سربراہ وزیر ہاؤسنگ ہوں گے اور کمیٹی 10 روز میں اپنی رپورٹ وزیراعظم نواز شریف کو پیش کرے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حج پالیسی 2017 کی منظوری بھی دی گئی جس کے مطابق رواں برس 60 فیصد لوگ سرکاری حج اسکیم کے تحت جب کہ 40 فیصد پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت جا سکیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف نے حج اخراجات میں اضافے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے عزام کرام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نئے گیس کنیکشنز پر 2009 سے عائد پابندی بھی اٹھانے کی منظوری دیدی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website