خاران (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کا ایک اور وعدہ حقیقت کا روپ دھارنے لگا، لاپتہ افراد اپنے گھروں کو لوٹنے لگے تفصیلات کے مطابق پاکستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ انتہائی سنگین نوعیت کا ہے۔ہمارے ہاں لاپتہ افرادکے حوالے سے ایک عرصہ دراز سے آوازیں اٹھائی جارہی ہیں ۔حکومت کی جانب سے بھی وعدے کئیے جاتے ہیں لیکن ان پر عملی اقدامات نہ اٹھانے کی وجہ سے یہ مسئلہ جوں کا توں باقی ہے۔ اس سارے مسئلے میں لاپتہ افراد کے لواحقین حسرت کی تصویر بنے ہوئے ہیں جنکو یہ بھی نہیں معلوم کے انکے پیارے زندہ ہیں یا چل بسے ہیں۔تاہم وزیر اعظم عمران خان نے اقتدار سنبھالا تو جبری گمشدگی کے خلاف بھی اہم اعلان کرتے ہوئے لاپتہ افراد کو ان کے گھروں تک پہنچانے کے لیے واضح اقدامات کا اعلان کر دیا۔ تاہم وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کیا گیا یہ وعدہ بھی حقیقت ہوتا نظر آرہا ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے میں بہت سے لاپتہ افراد اپنے گھروں کو پہنچ چکے ہیں۔ آج بھی خاران سے تعلق رکھنے والے ایک لاپتہ شہری اپنے گھر پہنچے۔ اس موقع پر حامد میر نے انکی تصویر والی ٹوئیٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے لاپتہ افراد گھروں کو آرہے ہیں اور ابھی بہت سے افراد اور بھی آئیں گے۔