وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی نے ایکنک اور ای سی سی کے اجلاس آج طلب کرلئے۔
وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس 3 بجے وزیر اعظم آ فس میں ہو گا۔ اجلاس میں سرپلس ( فاضل ) تمباکو ٹو بیکو کمپنیز اور ڈیلرز کو ایلو کیٹ (اضافی دینے) کرنے کی تجویز پر غور کیا جا ئے گا۔ پیٹرولیم مصنوعات پر آئل کمپنیوں اور ڈیلرز کے مارجن ( منافع ) کی شرح کا از سر نو جائزہ لیا جا ئے گا۔ جامشورو میں 600 میگا واٹ کے د وپاور پلانٹ تعمیر کرنے کیلئے حکومت پا کستان کی جانب سے 39000 ملین روپےکی گارنٹی دینے کی منظوری دی جا ئے گی۔