نیویارک(یس نیوز)وزیر اعظم نواز شریف آج امریکی صدر باراک اوباما سمیت جاپانی وزیراعظم اور ترک صدرسے ملاقات کریں گے جس میں کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کے ساتھ ساتھ دیگر اہم امور زیرغور آئیں گے۔
وزیراعظم نواز شریف مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے اور عالمی برادری کو کشمیر میں صورتحال کی سنگینی کا احساس دلانے کے لیے مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں وزیر اعظم نواز شریف آج امریکی وقت کے مطابق سہ پہر 3:30 بجے مہاجرین ٹرسٹی کونسل کانفرنس میں شریک ہوں گے جہاں وہ امریکی صدر اوباما سے ملاقات کریں گے جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، پاکستانی وقت کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور صدر اوباما کی ملاقات رات 12:30 بجے کے بعد ہوگی۔
دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف آج جاپانی وزیراعظم سمیت ترک صدر رجب اردگان سے بھی ملاقات کریں گے جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت دیگر امور زیر غور آئیں گے۔