عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شریک وزیراعظم نواز شریف آج ڈیووس میں مختلف رہنماؤں اور وفود سے سائیڈ لائن ملاقاتیں کریں گے ۔
The Prime Minister’s engagements today in Davos
وزیراعظم نواز شریف سب سے پہلے سوئس کنفیڈریشن کے صدر سے ملاقات کریں گے ،اس کے بعد چینی وفد اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے گروپ سی ای او سے ملاقات ہوگی۔پاکستانی وزیراعظم آج عالمی اقتصادی فورم کے سربراہ، سوئیڈن اور سری لنکا کے وزرائے اعظم سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔اس کے بعد وزیراعظم نواز شریف کثیرالقومی کمپنیوں کے سی ای اوز کے ساتھ عشائیے میں شریک ہوںگے۔