اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوقڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ کسی بھی حکومت نے اتنے کم وقت میں اتنے اہم و موثر فیصلے نہیں کیے جتنے پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت نے کیے ہیں، حکومت نے میاں عاطف کے حوالے سے جو فیصلہ کیا ہے اسے
تسلیم کرتی ہوں، ہم ایسے موقع پر کوئی محاز آرائی پیدا نہیں کرنا چاہتے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ’’ٹو نائٹ ود فریحہ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خواجہ سرائوں کو قانونی مدد اور تحفظ فراہم کیا جائے گا اور خواجہ سرائوں کے حوالے سے قانون پر عملدرآمد بھی کروائیں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خواتین کے حوالے سے بھی قانون موجود ہے لیکن ہمارے پاس ان قوانین پر عملدرآمد کروانے کا مسئلہ ہے اور ہم کوشش کریں گے کہ اس مسئلے کو حل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی وزارت کی ہیلپ لائن پر بھی کام شروع کر دیا ہے، ہمیں 30 ستمبر تک کا ٹاسک دیا گیا ہے جس کے لیے ہم نے پالیسی بنا لی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے لاپتہ افراد کا مسئلہ بھی حل کرنا ہے اس لیے لاپتہ افراد کے معاملے پر تمام فریقین کو اکٹھا کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم لاپتہ بچوں کے حوالے سے بھی مہم چلائیں گے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ
ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بہت اہم سمجھتے ہیں اور وہ ہمارا اثاثہ بھی ہیں، یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے آتے ہی تمام سفارتخانوں کو بیرون ملک گرفتار پاکستانیوں کا ڈیٹا فراہم کرنے کا بھی کہا ہے تاکہہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بہت اہم سمجھتے ہیں اور وہ ہمارا اثاثہ بھی ہیں، یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے آتے ہی تمام سفارتخانوں کو بیرون ملک گرفتار پاکستانیوں کا ڈیٹا فراہم کرنے کا بھی کہا ہے تاکہ ان لوگوں کے مسائل بھی حل کیے جا سکیں۔ عافیہ صدیقی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی کا نام ہمارے منشور میں شامل ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کے لیے کام شروع کیا اور اس کی جیل کو تبدیل کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ہماری حکومت سے بہت زیادہ توقعات ہیں اور ہم اپنے قائد وزیراعظم عمران خان کی ولولہ انگیز اور متحرک قیادت کے تحت ان عوامی توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کریں گے۔وقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کریں گے۔