The prime minister’s wife murdered afew hours after the swearing in the African country Lesotho
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افریقی ملک لیسوتھو کے نومنتخب وزیراعظم ٹام ثابانی کی 58 سالہ اہلیہ لیپولیلو ثابانی اپنی دوست کے ہمراہ گھر واپس جارہی تھیں کہ دارالحکومت ماسیرو کے مضافاتی علاقے میں نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں خواتین ہلاک ہوگئیں۔ مقایم ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم کی اہلیہ نے طلاق کا کیس دائر کیا ہوا تھا اور دونوں 5 سال سے ایک دوسرے سے علیحدہ رہ رہے تھے تاہم دونوں میں تاحال طلاق نہیں ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ 2014 میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے لیسوتھو سیاسی انتشار کا شکار ہے۔ گزشتہ ہفتے وہاں الیکشن ہوئے جن میں ٹام ثابانی وزیراعظم منتخب ہوئے تھے تاہم اس واقعے کے بعد ملک میں سیاسی انتشار کی نئی لہر جنم لینے کا خطرہ ہے۔