counter easy hit

‘مسئلہ لندن کے بیانات نہیں، کراچی کو متحدہ سے خالی کرانا ہے’

"The problem is not the rhetoric of London, Karachi is to empty the States'

“The problem is not the rhetoric of London, Karachi is to empty the States’

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کارکنوں کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک ایک کرکے گرفتار نہ کیا جائے، ہم سب گرفتاری کیلئے تیار ہیں۔

کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں پارٹی کے عارضی دفتر پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ ایم کیوایم پاکستان نے کہا کہ رکن رابطہ کمیٹی گلفراز خٹک 23 اگست کی پارٹی پالیسی پر تھے، اگر انھیں 22 اگست کے واقعے پر گرفتارکیا گیا ہے تو پھر ‘مجھے بھی گرفتار کریں’۔

انھوں نے بتایا کہ 22 اگست کے واقعے کے حوالے سے درج مقدمے میں گلفراز کو بھی نامزد کیا گیا تھا اور ان پر اشتعال انگیز تقاریر کرنے اور اس کیلئے سہولت فراہم کرنے کا الزام ہے۔

ان کا مطالبہ تھا کہ انھیں بتایا جائے کہ پارٹی کے جولوگ پہلے سےمطلوب نہیں تھے اچانک سے کسیے مطلوب ہونا شروع ہوگئے ہیں، یہ معمہ حل ہونا چاہیے، ‘اس حوالے سے ہمیں بھی آگاہ کیا جائے تاکہ ہم آئندہ کا لائحہ عمل طے’۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website