لاہور ہائیکورٹ کے 5 رکنی فل بینچ نے معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہونے کی بنا پر ہائیکورٹ ملتان بینچ بار کےصدر شیر زمان خان قریشی کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی 3 نومبر تک ملتوی کردی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 5 رکنی فل بینچ نے بند کمرے میں کارروائی کی ۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمان خان اورصدر لاہور ہائیکورٹ بار چودھری ذوالفقار علی عدالت میں پیش ہوئے۔ فل بینچ کو بتا یاگیا کہ ملتان بینچ بار کے صدر شیر زمان نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے اور معاملہ اب سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ فل بینچ نے معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے کارروائی بغیر کسی پیش رفت کے مؤخر کر دی۔ فل بینچ ملتان بار کے صدر کی ججز سے بدتمیزی کے واقعے پر توہین عدالت کی کارروائی کر رہا ہے۔