کوپن ہنگ (ویب ڈیسک) ڈنمارک کی شہریت حاصل کرنے والے لوگوں کو تقریب میں حکام سے ہاتھ ملانا ہوگا، ہاتھ نہ ملانے والوں کو ڈنمارک کی شہریت نہیں ملے گی، برطانوی میڈیا کے مطابق دنمارک میں اس نئے قانون کی منظوری کے بعد بعض حلقوں کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ڈنمارک میں چہرہ چھپانے پر پابندی کاقانون پہلے ہی نافذالعمل ہے۔نئی قانون سازی مسلمانوں کو نشانہ بنانے کاعمل ہے،مسلمان خواتین غیرمردوں سے ہاتھ ملانا معیوب سمجھتی ہیں۔ کئی میئرزکی جانب سے بھی حکومت کے منظور کردہ نئے قانون پر اعتراض کیا گیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ نئے قانون کے تحت ہمیں عوام کے خلاف استعمال کیا جائے گا۔