اسلام آباد : وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سی پیک کے معاملے پر عدالت جانے کا فیصلہ مشکلات پیدا کرے گا اس اہم قومی منصوبے کو جماعتی اور علاقائی مفادات کے لئے استعمال کرنا نامناسب ہے۔
منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سی پیک کے معاملے پر عدالت جانے کا فیصلہ خود کے پی کے لئے مشکلات پیدا کرنے کا باعث بنے گا، بیرونی سرمایہ کاری عدالتوں کے ذریعہ راغب نہیں ہوتی، الٹا کتراتی ہے 29 اگست کو وزیر اعلیٰ کے پی سی پیک سمٹ میں اسکی پرزور حمایت کر کے اچانک کیسے پھر گئے؟
مغربی روٹ پر زور و شور سے کام جاری ہے ، گوادر تا کوئٹہ شاہراہ وقت سے پہلے مکمل کر لی گئی ہے اگر عدالت میں جاکر کے پی حکومت کی تسلی ہوتی ہے تو انہیں روک نہیں سکتے ہیں سی پیک میں کسی صوبے کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی ہے۔ اقتصادی راہداری کے منصوبوں سے کم ترقی یافتہ اور پسماندہ علاقوں کو زیادہ فائدہ ہوگا سی پیک جیسے اہم قومی منصوبے کو جماعتی اور علاقائی مفادات کے لئے استعمال کرنا نامناسب ہے۔