لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)تحریک تحفظ اسلام پاکستان کا اجلاس مرکزی دفترکھاریاں میں ن منعقدہوا،صدارت سرپرست اعلیٰ تحریک تحفظ اسلام پاکستان صاحبزادہ مفتی پیرسیدنویدالحسن مشہدی نے کی،اجلاس میں سانحہ آرمی پبلک سکول پشاورکے شہیدطلباء کیلئے قرآن خوانی اورت اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل حافظ محمداصغرتوحیدی نے کہاکہ ایک سال گزرنے کے باوجودآرمی پبلک سکول پشاورکے بچوں کی شہادت کو قوم بھول نہیں سکی اور نہ ہی کبھی بھلاسکے گی،انہوں نے کہاکہ تحریک تحفظ اسلام پاکستان فوج کے ساتھ ہے اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوجن کے شانہ بشانہ ہیں ،انہوں نے کہاکہ جنرل راحیل شریف کی زیرقیادت پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب سے دہشتگردوں کی کمرٹوٹ چکی ہے اور اب وہ وقت زیادہ دورنظرنہیں آتاجب ملک میں مکمل امن ہوگا،اجلاس میں مفتی محمدیونس نظامی،سیدافتخارالحسن کاظمی ایڈووکیٹ،چوہدری رطاسب توقیرجلالی،چوہدری وقاص
مجید،چوہدری فیصل اخترگجر،چوہدری عبدالرزاق ،چوہدری فیصل محمودگوندل کنجاہ سمیت تمام اہم ذمہ داران موجودتھے۔