counter easy hit

مظاہرین نے اب تک کا خطرناک ترین اعلان کر دیا

The protesters declared the worst threatening ever
کوئٹہ (ویب ڈیسک) متحدہ اپوزیشن جماعتوں اور مرکزی انجمن تاجران نے صوبائی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں ترقیاتی فنڈز لیپس ہونے ا من وامان کی خراب صورتحال اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف آج کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا کوئٹہ شہر میں تمام دکانیں بند رہیں گی اور آج سہ پہر تین بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن جماعتوں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی جمعیت علماء اسلام،بلوچستان نیشنل پارٹی اور مرکزی انجمن تاجران کی جانب موجودہ صوبائی حکومت کی عوام پالیسیوں،اقدامات،ترقیاتی فنڈز،پی ایس ڈی پی سے اربوں روپے لیپس ہونا امن وامان کی ابتر صورتحال چوری ڈکیتی ومنشیاتت فروشی کے سر عام اڈے مہنگائی،گیس،وبجلی کے بلز کی بھر مار گیس پریشر میں شدید کمی،بجلی کی لوڈشیڈنگ،ضلعی انتظامیہ کی تاجروں سے بھتہ خوری،شہریوں میں پانی کی شدید قلت کی سنگین صورتحال اور اپوزیشن کے حلقوں میں مداخلت کے خلاف متحدہ اپوزیشن میں شامل جماعتوں کی جانب سے 17مئی کو کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال اور سہ پہر تین بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مطاہرہ ہوگا، اس سے قبل بھی یہ خبر آئی تھی کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) نے پیٹرول کی قیمت 108 روپے فی لیٹر کرنے کی منظوری دے دی ہے ، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی۔ای سی سی نے پیٹرول کی قیمت بڑھا کر 108 فی لیٹر مقرر کرنے کی منظوری دی جب کہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4.89 اضافے کو منظور کیا گیا ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 7.46 روپے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 96.77 روپے ہو گی جب کہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 6.40 روپےاضافے سے122.32 منظور کی گئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website