پشاور……خیبر پختونخوا حکومت نے عوام کو مقامی سطح پر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بنیادی مراکز صحت کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے۔
سیکرٹری ہیلتھ جمال یوسف کے مطابق حکومت نے بڑے اسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے بنیادی مراکز صحت کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجکاری کا فیصلہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ایکٹ کے تحت کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں 45 اداروں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔سیکریٹری ہیلتھ کے مطابق 776 بی ایچ یوز اور 99 رورل ہیلتھ سینٹرز ہیں جن کی نجکاری کی جائے گی جبکہ سیکریٹری ہیلتھ کی سربراہی میں کمیٹی نے ٹیکنیکل اور نیلامی کمیٹی کو کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔