پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ آج 3بجے ایک اہم پریس کانفرنس ہوگی جس میں پارٹی ایک اور وکٹ گرانے کو تیارہے،انتظارتین بجے کا ہے۔
انیس قائم خانی نے سیشن کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں اس بار اچھی وکٹ گرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد میں اسی ماہ جلسہ کرنے کی تیاریاں چل رہی ہیں،لاکھوں کی تعداد میں اہل حیدرآباد جلسہ میں شامل ہوں گے۔