counter easy hit

20 اکتوبر کے بعد کوئی موبائل فون بند نہیں ہو گا بلکہ ۔۔۔ پی ٹی اے نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک )حکومت نے 20 اکتوبر کو جعلی آئی ایم ای نمبر کے ساتھ چلنے والے اور سمگل شدہ موبائل فونز کو بند کرنے کا فیصلہ موخر کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان موبائل یونین کے وفد نے وزیر مملکت برائے برائے ریونیو حماد اظہر سے ملاقات کی ہے،
جس دوران وزیر مملکت نے یقین دہانی کروائی کہ فی الحال گمشدہ اور چوری شدہ موبائل فونز بند نہیں کیے جارہے تاہم قانون میں ترمیم کے بعددیگر ممالک سے استعمال شدہ موبائل فونز کی تجارت بھی جاری رکھ سکیں گے ۔انگریزی اخبار نے حکومتی اعلیٰ شخصیت کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ 20 اکتوبر کو موبائل فونز بند کا فیصلہ موخر کر دیا گیاہے اور اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے جلد ہی پریس ریلیز جاری کی جائے گی کہ اسے کتنی دیر کیلئے موخر کیا گیاہے ۔یاد رہے کہ پاکستان میں چھینے گئے یا اسمگل موبائل فونز کو بلاک کرنے کے لیے جدید ترین نظام ڈیوائس آئیڈینٹی فیکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) کو متعارف کرا دیا گیا ہے۔ٹیلی کام پالیسی 2015 کے زیرتحت پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے یہ نظام متعارف کرایا گیا ہے جس پر موبائل فون ڈیوائسز کی رجسٹریشن ہوسکے گی، جبکہ چھن جانے والے، جعلی یا اسمگل فونز کی شناخت اور انہیں بلاک کرنا بھی ممکن ہوگا۔واضح رہے کہ ڈیوائس ویری فیکیشن سسٹم (ڈی وی ایس) سے پی ٹی اے ریگولیشنز کے مطابق صارفین dirbs.pta.gov.pk سے اپنے فون کی آئی ایم ای آئی 8484 پر ایس ایم ایس کرکے موبائل ڈیوائسز کی تصدیق کرسکتے ہیں یا گوگل اور ایپل پلے سٹور سے ڈی آر بی ایس اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔