counter easy hit

تحریک انصاف کا احسن اقبال کے اقامہ کا معاملہ عدالت میں لے جانے کا فیصلہ

اسلام آباد: تحریک انصاف نے خواجہ آصف کے بعد احسن اقبال کے اقامہ کا معاملہ بھی عدالت میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

The PTI decision to take the Ahsan Iqbal iqama into courtتحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان سے نارووال میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے انتخابی حریف ابرارالحق نے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے احسن اقبال کے اقامہ کا معاملہ عدالت میں لے جانے کے معاملے پرغور کیا۔ اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ احسن اقبال کے خلاف مقدمہ اگلے ہفتے ہی ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا جائے گا۔ بابراعوان کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کے خلاف آئین کے آرٹیکل 62 کی ذیلی دفعہ ایف کے تحت نااہلی کا کیس دائرہوگا۔ ابرار الحق کا کہنا تھا کہ احسن اقبال نے خلیجی ملک کا اقامہ تسلیم کیا لیکن اپنے گوشواروں میں اسے ظاہرنہیں کیا۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن اور وفاقی وزیر کے اکاؤنٹ سے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے گئے ہیں ، جس کی روشنی میں عدالت احسن اقبال کو بھی نااہل قرار دے دے گی۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈارنے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے اقامے کے خلاف بھی عدالتی چارہ جوئی کررکھی ہے