لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تجزیہ کار حبیب اکرم نے کہاہے کہ اگر مسلم لیگ ن وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ق لیگ کے امیدوار کو سپورٹ کرے تو پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت تین منٹ میں گر جائیگی،، مسلم لیگ ن وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ق لیگ کے امیدوار کو سپورٹ کرے تو پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت گر جائیگی تجزیہ کار حبیب اکرم نے کہاہے کہ اگر مسلم لیگ ن وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ق لیگ کے امیدوار کو سپورٹ کرے تو پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت تین منٹ میں گر جائیگی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حبیب اکرم نے کہا کہ اگر مسلم لیگ ن وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ق لیگ کے امیدوار کو سپورٹ کرے تو پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت تین منٹ میں گر جائیگی اوریہی صورتحال مرکز میں بھی درپیش ہوسکتی ہے ، اس کے بعد عمران خان کے پاس صرف خیبر پختونخوا کی حکومت رہ جائیگی اور وہاں بھی مشکلات درپیش ہونگی کیونکہ مولانافضل الرحمان بھی پہلے سے زیادہ مضبوط ہوجائیں گے،،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کیلئے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کو گرانا کو آسان نہیں ہوگا ، اس لئے حکومت کوکارکردگی پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے جو حکومت سے ہونہیں پا رہی ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے بلدیاتی اداروں کو با اختیار بنانے کے حوالے سے بیک ٹریک کیاہے ۔ اس وقت بلدیاتی اداروں کو فنڈز نہیں دیئے جارہے اورصورتحال یہ ہے کو میونسپل کمیٹیوں میں ایک گٹر کا ڈھکن تک لگانے کیلئے پیسے نہیں ہیں،، یا درہے کہ قیاس آرائیاں ہیں کہ مسلم لیگ ن پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت گرانا چاہتی ہے،