کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ 1997 کے الیکشن میںنواز شریف نے سیتاوائٹ کا شوشہ اٹھایا تھا‘ ہمارے پاس ہر چیز کا جواب موجود ہے‘ تحریک انصاف انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔
منگل کو عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1997 کے الیکسن میں نواز شریف نے سیتا وائٹ کا شوشہ اٹھایا تھا اگر آپ نے یہی کام کرنے ہیں تو آپ الیکشن میں نہ آئیں کوئی اور پیشہ اپنائیں ہمارے پاس ہر چیز کا جواب موجود ہے تحریک انصافانتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ مخالفین کے پاس عمران خان پر سیتا وائٹ جیسے گھٹیا الزامات لگانے کے سوا کچھ نہیں ہے اور افتخار چودھری ایک پٹے ہوئے سیاستدان ہیں۔ نجی ٹی وی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ مخالفین کے پاس عمران خان پر سیتا وائٹ جیسے گھٹیا الزام لگانے کے سوا کچھ نہیں ہے ۔ افتخار چودھری ایک پٹے ہوئے سیاستدان ہیں اور بطور جج ان کی قلعی اس وقت کھل گئی تھی جب ان کے بیٹے پر لوٹ مار کے الزامات لگے ۔ ان کو پوچھتا کوئی نہیں ہے اس لئے انہوں نے سوچا ہوگا کہ شائد اس طرح کچھ اہمیت بنالوں یا ہوسکتا ہے کہ مسلم لیگ ن والے ان کو استعمال کر رہے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کی کردار کشی کی کو شش ہے جوپہلی بھی ناکام ہوئی اور اب بھی ناکام ہوگی ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف الیکشن 2018میں قومی اسمبلی میں سادہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔