اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی حسن نثار کا کہنا ہے کہ حکمران جماعت (تحریک انصاف ) اس وقت منافقت کر رہی ہے کیونکہ انکی اس وقت کوشش یہ ہے کہ کسی طریقے سے تجاوزات بھی ختم ہوجائیں اور پی ٹی آئی کا ووٹ بینک بھی متاثر نہ ہو، معاشرہ اس وقت بے حسی کا شکار ہوچکا ہے، احتساب کو انتقام کا نام دیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے نامور صحافی و تزیہ نگار حسن نثار کا کہنا تھا کہ حکومت کو اقتدار میں آئے جمہ جمہ آٹھ دن نہیں ہوئے انکو اپنی سمجھ نہیں آرہی انہوں نے کسی سے انتقام کیا لینا ہے، معاشرہ اس وقت بے حسی کا شکار ہے کیونکہ یہ احتساب ہو رہا ہے ہے جسے انتقام کا نام دیا جا رہا ہے، ہر شخص کو اپنے ہی مقدمے تک رہنا چاہیئے، اپوزیشن سے کس چیز کا انتقام، کون لے رہا ہے ان سے انتقام ؟ حسن نثار نے دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی دونوں جماعتیں ہی اس وقت گندی سطح کی منافقت کر رہی ہیں، قاتل قاتل ہوتا ہے چاہے امیر ہو یا غریب، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، پی ٹی آئی خوامخواہ دفاع کری جا رہی ہے، حکومت چاہتی ہے کہ کسی نہ کسی طریقے سے ملک سے تجاوزات کا بھی خاتمہ ہوجائے اور انکا ووٹ بینک بھی بچا رہے، ایسے نہیں ہو سکتا ، ایسا ممکن ہی نہیں، پی ٹی آئی اس وقت منافقت کا سہارا لے رہی ہے۔