یس اردو۔کام ….دنیا کے بلند ترین محاذِ جنگ سیاچن گلیشیئر کے دامن میں رہنے والے بھارتی جارحیت کا من
توڑ جواب دینے کو تیار ہیں۔ سیاچن کے عوام نے اپنے جذبات سرحد پار تک پہنچانے اور دفاع وطن کی عظمت کے اظہار کے لئے برف پوش سیاچن میں عوامی جلسے کا انعقاد کیا۔
سیاچن گلیشیئر کے سب ڈویژن مشہ بروم کے گاؤں مچلوں میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام جلسہ کا انعقاد کیاگیا ۔ جلسےمیں سیاچن کے تمام دیہاتوں سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، خواتین کی بڑی تعداد بھی پاکستان سے اپنی محبت کے اظہار کے لئے جلسہ گاہ میں موجود تھیں۔
جلسے سے خطاب میں صوبائی وزیر گلگت بلتستان محمد شفیق نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان کے لئے ہے ،بھارتی فوج پہلے بھی سیاچن کے محاذپر ذلت آمیز شکست کھا چکی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دوبارہ مہم جوئی کی صورت میں مشہ بروم سب ڈویژن کے تمام لوگ پاک فوج کے ساتھ ملکر دشمن کو عبرت کا نشان بنائےگی،جلسہ میں سخت سردی کے باوجود لوگوں نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی ۔