سرد موسم کی ٹھنڈی ٹھنڈی راتوں میں خوش میوے کھانے کا مزہ تو سب ہی جانتے ہیں،اس لئے کراچی میں سردیوں کو خوش آمدید کہنے کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔
پاکستان جس میں مختلف انواع و اقسام کے میوے دستیاب ہیں،جن کا رنگ ، خوشبواور ذائقہ بھی خوب ہے، سرد راتوں میں بھنی مونگ پھلی کی خوشبوہر ایک کو اپنی جانب کھینچتی ہے ،اب ایسے موسم کی تیاری نہ کی جائے تو کیا کیا جائے؟۔
کراچی کے بازاروں میں خشک میوے کی خریداری نے زور پکڑلیا ہے،یہی وجہ ہے کہ مارکٹیوں میں رونق لگ گئی ہے، جہاں اخروٹ ، بادام ، پستہ ، چلغوزہ، کشمش ، انجیر اور مونگ پھلی کی خریداری زوروں پر ہے۔
لوگوں کا کہنا ہےکہ خشک میوے جسم کو سرد موسم سے لڑنے کی مدافعت فراہم کرتے ہیں۔
اچھی بات یہ رہی کہ بازارمیں ہر طبقے کے لوگ نظر آئے، جو اپنی اپنی گنجائش کے مطابق کسی نہ کسی میوے کی خریداری کررہے تھے۔