دوحہ…….وزیراعظم نواز شریف کے دورۂ قطر کے دوران پی ایس او اور قطر گیس کے درمیان ایل این جی کی خرید و فروخت کا جو تاریخی معاہدہ طے پایا ہے اس کی مالیت 15 ارب ڈالر ہے۔
دونوں ملکوں میں توانائی، دفاع سمیت 4 سمجھوتوں پر بھی دستخط ہوئے ہیں۔ 15سالہ طویل مدتی معاہدے کے تحت پاکستان قطر سے 5اعشاریہ تین پانچ ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی قیمت پرایل این جی درآ مد کرے گا۔وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہناہے کہ سالانہ پونے چارملین ٹن ایل این جی درآمد کی جائے گی جس سے ملک کی 20فیصد ضروریات پوری ہوں گی۔اس سے پہلے وزیراعظم نواز شریف کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ الثانی سے ملاقات ہوئی، وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان قطری سرمایہ کاروں کیلئے موزوں ترین ملک ہے، قطرپاکستان کی افرادی قوت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔