اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کے دورہ چین کے بعد ملکی معیشت سنبھلتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے تاہم بعض سیاسی جماعتوں کے بعد اس بات کو لے کر بحث جاری ہے کہ وزیر اعظم دورہ چین سے مل و قوم کے کے لیے کیا پیکج لائیں ہیں اس کا حساب دینا ہوگا، پارلیمنٹ میں آکر جواب دینا ہوگا اس معاملے پر عمران خان نے تو نہیں جبکہ سینئر صحافی ارشاد بھٹی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں اپوزیشن کے ساتھ چلوں ، ان کا ساتھ دوں لیکن مسلم لیگ ن کی رہنما مائزہ حمید وزیراعظم عمران خان سے دورہ چین کا حساب دینے کا مطالبہ کر رہی ہیں، لیکن سوال یہ ہے کہ یہ لوگ کس منہ سے عمران خان سے دوروں کا حساب مانگ رہے ہیں، ان سے پوچھنا چاہئیے کہ جب انہوں نے کراچی ائیر پورٹ کو گروی رکھا کیا عوام کو بتایا ؟لاہور ائیر پورٹ کو کتنے میں گروی رکھا کیا کسی کو بتایا ؟موٹر وے کو حصوں میں بانٹ کر خود پیسے لے لیے کیا کسی کو بتایا ؟ مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں کتنے قرضے کتنے سود پر لیے کیا کسی کو بتایا ؟ کمرشل سود پر قرضے کیوں لیے کسی کو بتایا ؟ پانچ ملین ڈالرز کے بانڈ کا معاملہ کیا بنا کیا کسی کو بتایا ؟ ریڈیو ٹی وی کو گروی رکھنے کا منصوبہ کیوں ناکام ہوا کیا کسی نے بتایا؟ سی
پیک سے متعلق کسی کو علم تک نہیں ہونے دیا،ترکی کی کمپنیوں سے کوڑا اُٹھانے کا معاملہ بھی منظر عام نہیں لایا گیا،آشیانہ اسکینڈل کا کل تک کسی کو معلوم نہیں تھا یہ اسکینڈل اب سامنے آیا ۔56 کمپنیوں کا بھی کسی کو علم نہیں تھا، دیامر بھاشا ڈیم ، نندی پور، قائد اعظم سولر پراجیکٹ کی اصل قیمت کیا تھی اور یہ منصوبہ کتنا مکمل ہوا کیا کسی کو بتایا گیا ؟قرض اتارو ملک سنوارو،پیلی ٹیکسی ، سستی روٹی ، دانش اسکولز اور ہیلتھ کارڈ سمیت اٹھارہ منصوبوں کی کسی پارلیمنٹ سے منظوری نہیں لی گئی،آخری سال میں پنجاب میں ڈیڑھ ارب روپے کا زائد خرچہ کیا گیا کیا مسلم لیگ ن نے کسی کو اعتماد میں لیا یا کچھ بتایا ؟ پنجاب کا خزانہ خالی ہو گیا،میٹرو منصوبے بھی اپوزیشن سے ڈسکس نہیں کیے گئے۔رمضان شوگر مل کے لیے نالے اور پُل سرکاری خرچے پر کیوں بنائے گئے اس کا بھی کسی کو کچھ علم نہیں ہے۔ اسحاق ڈار نے کتنے فیصلے پارلیمنٹ سے پوچھ کر کیے؟ اسحاق ڈار نے آئین میں ایک شق ڈال دی کہ آئندہ میں کچھ بھی کروں ، پیسوں کا لین دین کروں کوئی مجھ سے نہیں پوچھے گا میں خود بتا دیا کروں گا۔ ارشاد بھٹی نے مسلم لیگ ن کا کٹھہ چٹھہ کھولنے کے بعد کہا کہ ہم تو پہلے سے ہی لُٹے ہوئے ہیں ایسے میں اگر وزیراعظم عمران خان نے ایک دورہ چین سے متعلق عوام کو اعتماد میں نہیں لیا تو اس میں کوئی بڑی بات نہیں ہے۔