لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان ریلوے کی جانب سے پاکستان کو ایران سے ملانے والی ریلوے سیکشن کی مرمت کا کام تیزی سے شروع کردیا گیا ہے۔ ریلوے ذرائع کی معلومات کے مطابق ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر مدثر شاہ آفریدی کی ہدایت پر پی ڈبلیو آئی دالبندین میر برکت بگٹی کی نگرانی میں نوشکی تا دالبندین تک کئی کلومیٹرز تک سلیپرز کی تبدیلی جبکہ پٹڑی سے ریت ہٹانے کا کام جاری ہے. ذرائع کے مطابق 2002 کو مکمل طور پر اکھاڑی گئی عالم ریگ سائیڈنگ دوبارہ بحال کرکے وہاں نئی ٹریک بچھانے کا کام آخری مراحل میںداخل ہوگیا۔ جس کی تکمیل سے وہاں لوڈنگ کا عمل شروع ہوگا. ذرائع کی معلمومات کے مطابق لگ بھگ 600 کلومیٹر پر مشتمل پاک ایران ریلوے سیکشن کوئٹہ، مستونگ، نوشکی اور چاغی سے ہوکر گزرتی ہے. چاغی کے صدر مقام دالبندین کے قریب صحرائی علاقے میں ریلوے ٹریک پر ریت کے ٹیلے جمع ہوتے ہیں جس کی وجہ سے پاک ایران کارگو ٹرین سروس متاثر ہوتی ہے لیکن پاکستان ریلوے کے حالیہ اقدامات ان رکاوٹوں کو دور کررہی ہے جس کے باعث پاک ایران تجارتی سرگرمیاں مزید تیز ہونگی۔ ذرائع کی معلمومات کے مطابق لگ بھگ 600 کلومیٹر پر مشتمل پاک ایران ریلوے سیکشن کوئٹہ، مستونگ، نوشکی اور چاغی سے ہوکر گزرتی ہے. چاغی کے صدر مقام دالبندین کے قریب صحرائی علاقے میں ریلوے ٹریک پر ریت کے ٹیلے جمع ہوتے ہیں جس کی وجہ سے پاک ایران کارگو ٹرین سروس متاثر ہوتی ہے لیکن پاکستان ریلوے کے حالیہ اقدامات ان رکاوٹوں کو دور کررہی ہے جس کے باعث پاک ایران تجارتی سرگرمیاں مزید تیز ہونگی۔