ٹیکساس: انتہائی نایاب سفید شیر کا بچہ امریکا کی ریاست ٹیکساس کے ایک چڑیا گھر میں پہلی بار عوام کے سامنے لایا گیا۔
بچہ ٹائلر شہر میں ٹائیگر کریک اینمل سینکچوری میں پیدا ہوا۔ سات ہفتے کے بچے کا وزن پانچ اعشاریہ چار کلوگرام ہے، وہ ایک مادہ ہے اور اس کا نام لونا رکھا گیا ہے۔ اس کی نگران کا کہنا ہے اسے ہر دو تین گھنٹے بعد بوتل سے فیڈر سے دودھ پلایا جاتا ہے، ننھا ٹائیگر افریقی نسل کے شیر کا بچہ ہے اور اس وقت دنیا بھر میں ان کی تعداد پانچ سو سے کم ہے۔